Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر پر بھی او آئی سیا اجلاس بلایا جائے: وزیراعظم آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا افغانستان کی صورتحال پر چالیس سال بعد او آئی سی کا اجلاس ہوا۔ 74سال کے مسئلہ کشمیر پر بھی اسی طرح کا اجلاس بلایا جائے۔ ہمارے گھر بھارتی توپوں کے سامنے ہیں۔ مسلم امہ کشمیریوں کے درد کو بھی محسوس کرے۔ خطے کے استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ او آئی سی کو مضبوطی سے مسئلہ کشمیر پر بھی توجہ دینا ہو گی۔ کشمیر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں او آئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس ایک بڑی کامیابی ہے۔ میری گزارش ہے کہ 74 سال کے مسئلہ کشمیر پر بھی اسی طرح کا اجلاس بلایا جائے۔ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وزراء خارجہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انسانیت بھوک سے بھی مر رہی ہے اور انسانیت گولی سے بھی مر رہی ہے۔ بھارتی زیر تسلط کشمیر میں انسانیت ہندوستانی فوج کی گولی سے مر رہی ہے۔ افغانستان میں انسانی بحران کی طرف توجہ دلا کر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کامیابی حاصل کر لی۔سعودی عرب کا کردار او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس میں اہم رہا۔ پاکستان کو تنہا کرنے والی قوتیں خود تنہا ہو گئی ہیں ، میڈیا انسانیت کے خلاف جرائم کو اجاگر کرے ،عمران خان نہ صرف مسئلہ کشمیر بلکہ مسئلہ فلسطین کو بھی اجاگر کر رہے ہیں۔بھارت اپنے غیرقانونی زیرتسلط مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی کو تبدیل کر رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے