Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر: 65سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد، یشین ملک کے 2بھتیجے گرفتار

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے ایک 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس پر تشدد کے نشانات ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غلام محمد گنائی کی لاش ضلع کے علاقے نوسو سنگدان میں ایک کھیت سے ملی ہے۔پولیس کے مطابق سر پر تشدد کے واضح نشانات موجودہیں اوربظاہر اسے تیز دھار آلے سے قتل کیاگیا ہے۔دوسری جانب غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو ایک سیاسی تنازعہ قرار دیا ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان نے منگل کو سرینگر سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پرامن اور جمہوری ذرائع کے استعمال کے انکار سے عالمی سطح پر تباہ کن نتائج برآمد ہو ں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے