Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی، 5 نوجوان شہید

 مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ضلع پلواما کے علاقے نائیر میں 4 اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری کو شہید کیا۔

قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران علاقوں کے راستے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے