Input your search keywords and press Enter.

کشمیر میں جشن میلاد امام حسین کا انعقاد

کشمیر کے مختلف علاقوں  میں ایام شعبانیہ میں جشن میلاد امام حسین منعقدکیاگیا

 ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت بڑے اہتمام کے ساتھ منایا ۔ ہمار نمائندے کے مطابق کشمیر میں جشن ولادت امام حسین (ع) کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی آیات سے ہوا اور اس کے بعد علمائے کرام نے امام حسین علیہ السلام کی عظیم شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔ تقریب کے موقع پر نوجوانوں کے درمیان پینٹنگ کا مقابلہ بھی ہوا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کے شہر پشاور میں اہل تشیع کی مسجد پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے شہدا  کی روح کو ایصال ثواب کیا گیا۔ 6 مارچ 2022 کا دن (اتوار) جو کہ تیسرے شعبان 1443 ہجری کے برابر ہے، شیعوں کے تیسرے امام امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت اور پاسداران انقلاب کا دن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے