مشعال ملک
مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آج اقوام عالم سمیت خواتین کے حقوق کی علمبردار کشمیر کی خواتین کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں کردار اداکریں۔
خواتین کے عالمی دن پر چئیرپرسن پیس اینڈکلچرآرگنائزیشن و حریت راہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے پیغام جاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جہاں پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن منایاجارہا ہے، ریلیاں نکالی جارہی ہیں، کانفرنسز کی جارہی ہیں، اس موقع پر میں پوری دنیا کی ویمن آرگنائزیشنز اور متعلقہ اداروں سے سوال کرتی ہوں کہ اس وقت سب سے زیادہ مظلوم عورت کون ہے؟
مشعال ملک نے کہا کہ ایک عورت نہیں بلکہ پوری قوم ہے جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم برداشت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں جو خواتین پر سب سے زیادہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہ کشمیری خواتین ہیں جہاں بھارتی ظالم افواج “Rape as a wapon of war” کے طور پر خواتین پر مظالم ڈھارہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں دنیا سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ پچھلے 32 سال سے 23000 سے زائد خواتین کو بیوہ کردیا گیا اور لاتعداد خواتین کو half widow کردیا گیا۔
مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارتی سفاک افواج کی جانب سے کشمیری خواتین کیساتھ ریپ کیسز کی تعداد جو کہ صرف ریکارڈ شدہ ہیں وہ 1989 سے اب تک 11250 کیس ہیں۔
چئیرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عورت نہ صرف بھارتی مظالم برداشت کررہی ہے بلکہ اس سب کے باوجود وہ اپنی تحریک چلارہی ہے اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب وہ ظالم سفاک بھارت سے نجات حاصل کرے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آج اقوام عالم سمیت خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے کردار اداکریں اور ان کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں کردار اداکریں۔
