Input your search keywords and press Enter.

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں عمران خان کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کی یہ تصویر پرانی ہے

گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ وہیں ان دنوں ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ “بھارتی مقبوضہ کشمیر کی عوام عمران خان کے حق میں مظاہرے کر رہی ہے، یہ مظاہرے کی تصویر پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد کی ہے”۔

ٹویٹر پر روس اردو نامی ہینڈل نے وائرل تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھی عوام کا عمران خان کے حق میں مظاہرہ، یہ مظاہرے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد کیے جا رہے ہیں”۔

بھارتی مقبوضہ کشمیر میں عمران خان کی حمایت میں کئے گئے مظاہرے کی یہ تصویر پرانی ہے
دیگر ٹویٹر صارفین نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کسی پاکستانی لیڈر کے حق میں مظاہرے، دعائیں اور احتجاج ہوا۔ کشمیری عوام عمران خان کو اپنا سچا سفیر مانتے ہوئے ان کے حق میں نکل کھڑے ہوئے۔ یہ مناظر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ہیں۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور“۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے