Input your search keywords and press Enter.

یاسین ملک سے اظہار یکجہتی :مقبوضہ اور آ زاد کشمیر میں کل ہڑتال کا اعلان

بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت کی جانب سے غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے خلاف کل بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور تاجروں اور طلبا یونینوں سمیت سول سوسائٹی کی دیگر تنظیموں نے اس کی مکمل حمایت کی ہے۔جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو جمعرات کو این آئی اے کی عدالت نے2017میں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند حریت پسندکشمیری رہنما کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کریں جنہیں مودی حکومت نے من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے مقدمات میں پھنسادیا ہے۔علاوہ ازیں انجمن تاجران آزادکشمیر نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل دہلی میں قید لیبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کے لیے پچیس مئی کو آزادکشمیر بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔بدھ کے روز آزادکشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکزبند رہیں گے صدر انجمن تاجران آزادکشمیر افتخار فیروز نے پریس کانفرنس میں ہڑتال کا اعلان کیا۔صدر انجمن تاجران آزادکشمیر افتخار فیروز نے سیز فائر لاہن کی طرف آ زادی مارچ کا بھی مطالبہ کر دیا راولاکوٹ میں انجمن تاجران کے مقامی عہدے داران اعجاز حنیف تنویر خالق عرفان اشتیاق اور دیگر کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس میں افتخار فیروز نے کہا کہ یاسین ملک دہشت گرد نہیں قومی ہیرو ہے بھارت یاد رکھے اس نے اگر یاسین ملک کو پھانسی دی تو ایک نیا مقبول بٹ سامنے آ ئے گا انہوں نے کہا کہ کشمیر بھر کے تاجران پچیس مئی کو ہڑتال کر کے ثابت کریں گے کہ ہم سب یاسین ملک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے