Input your search keywords and press Enter.

 محبوبہ مفتی نے ہائی کورٹ ذریعہ گول رامبن کے نوجوان کی قبر کشائی کے حکم کا کیا خیرمقدم، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے گول رامبن کے نوجوان کی قبر کشائی کا حکم دینے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

بلال خان
پلوامہ : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے گول رامبن کے نوجوان کی قبر کشائی کا حکم دینے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے تاہم اسے بدقسمتی سے تعبیر کیا اور کہا کہ کہ وارثیں کو لاشیں حاصل کرنے کے لئے عدالت کا رجوع کرنا پڑتا ہے ۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج پلوامہ میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔

اس سے قبل پلوامہ کے نائرہ علاقہ میں محبوبہ مفتی نے حال ہی میں ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا ہوئے پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحیدالرحمان پرہ سے ملنے کیلئے ان کے گھر گئیں ۔ محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر پارٹی ورکروں سے بھی مختصر تبادلہ خیال کیا ۔

محبوبہ مفتی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہوں ۔ عدالت نے انسانیت کی بنیادوں پر اپنا فیصلہ تو سنایا ۔ تاہم یہ بدقسمتی ہے کہ لاشیں حاصل کرنے کے لیے عدالت کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔
یاد رہے گول رامبن کے رہنے والا عامر ماگرے گزشتہ سال نومبر میں سرینگر کے حیدرپورہ علاقہ میں انکاونٹر میں مارا گیا تھا ، جس کے بعد مقتول کی لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے سونہ مرگ میں دفن کردیا گیا تھا ۔ تاہم گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ہائی کورٹ نے حکومت کو کہا کہ عامر کی لاش اس کے وارثین کے حوالے کردی جائے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے