Input your search keywords and press Enter.

عمران خان کشمیر پر سودے بازی کرنے میں پیش پیش رہا: نجم الدین خان

اگر بھارت کلبھوشن کے معاملے میں عالمی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے تو پاکستان حریت رہنما یسین ملک کے حوالے سے کیوں رجوع نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان نے پارٹی ترجمان نگہت یاسمین اورکزئی سے ملاقات کے دوران کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار کے دوران اقوام متحدہ میں انڈیا کو ووٹ دیا عمران خان نے مودی کے الیکشن میں کامیابی کی دعائیں کیں جس سے یہ صاف ظاہر ہے کہ عمران خان کشمیر پر سودے بازی کرنے میں پیش پیش رہا۔ اس موقع پر پارٹی ترجمان نگہت یاسمین اورکزئی نے کہا کہ عمران خان نے ایک ایجنڈے کے تحت کشمیر کو بیچا اور یسین ملک کے فیصلے والے دن سارا دن پاکستان میں ڈرامے بازی کرکے خود تو ہیلی کاپٹر اور کنٹینر کے مزے لیتا رہا جبکہ عوام کو خوار اور اپنے کارکنان کو سڑکوں پر پولیس سے تصادم کے لئے لیڈران کے بغیر بے یارو مددگار چھوڑا۔ بھارت نے سرٹیفائیڈ دہشتگرد کیلئے عالمی عدالت سے رجوع کیا اور اسکے حوالے سے عمران خان نے عشق بھارت میں اسکو قونصلر تک رسائی دی۔ اب چونکہ عمران خان کی حکومت نہیں رہی لہذا شہباز شریف صاحب سے گزارش ہے کہ یسین ملک کے حوالے سے عالمی عدالت میں یسین ملک کی عمر قید کی سزا پر انصاف کے لئے جلد از جلد رجوع کریں۔ کیونکہ یسین ملک کو انصاف نہیں ملا اسکے وکیل کو انڈین ایجنسی را نے ٹارچر کرکے قتل کروادیا تھا اور دوسرے کسی وکیل کو یسین ملک تک رسائی نہیں تھی۔ مشعال ملک پاکستان کی بیٹی اور پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کے حریت رہنما فخر کشمیر یسین ملک کی زوجہ ہے اور انکی چھوٹی بیٹی پاکستان کی بیٹی ہے۔ یسین ملک ایک بہادر نڈر لیڈر ہے جس نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر طرح سے قربانیاں دی ہیں مگر اب انکی صحت بھی ٹھیک نہیں ہے یسین ملک کو جلد از جلد عالمی عدالت کے زریعے سے انصاف دلانے کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے رجوع کرلینا چاہئیے خدانخواستہ کہیں انکو دوران قید کوئی نقصان نا پہنچ جائے۔ یسین ملک کیلئے عمران خان نے دوران اقتدار میں رہتے ہوئے کبھی بھی آواز تک نہیں اٹھائی جو اس بات کا مکمل ثبوت ہے کہ عمران خان انڈیا اور امریکہ کا یار ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری صاحب کی جانب سے یسین ملک کے لئے آواز اٹھانے پر پاکستان انکا شکر گزار ہے کہ پچھلی حکومت کے وزیر خارجہ صرف اور صرف دوغلی پالیسی پر عمل پیرا تھے جبکہ موجودہ نوجوان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نواسے ہیں اور وہ بھی اتنا درد رکھتے ہیں جتنا انکی شہید والدہ نانا اور انکے والد سابق صدر آصف علی زرداری رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے