مقبوضہ کشمر،بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھر جلا ڈالے، دو کشمیری شہید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ شام بھارتی فورسز اور حریت پسندوں کے مابین تصادم میں دو حریت پسند شہید ہوگئے
مانچھوا کے آری باغ میں کل شام بھارتی فورسز نے محاصرہ کیا اور بعد میں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فوج اس جگہ کے قریب پہنچی تو تصادم شروع گیا۔جس میں جیش محمد سے تعلق رکھنے والے دو حریت پسند شہید ہو گئے۔ اس کارروائی میں بڈگام پولیس کے علاوہ 50 آر آر، سی آر پی ایف، ایس او جی بڈگام اور سرینگر پولیس شامل ہے۔ بھارتی فوج نے کاروائی کے دوران کشمیریوں کے گھروں کو آگ لگا دی
