Input your search keywords and press Enter.

تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام آج یوم حق خوارادیت کشمیر منایا جائے گا

 تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام 5 جنوری کویوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر برطانیہ کے مختلف شہروں یوم حق خوداردیت کشمیر منایا اور مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا جائے گا ،اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی کہ کشمیری عالمی معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے حق اور انصاف پر مبنی جدوجہد کر رہے ہیں، لاکھوں کشمیری آزادی کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں، مسئلہ کشمیر 75 سال سے التوا میں پڑا ہے ۔اس موقع پر برمنگھم میں سیمینار منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ہوں گے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نےکہا کہ 5جنوری کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے، مسئلہ کشمیر کا پُرامن اور دیرپا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے ،اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ابھی تک کوئی مثبت اور سنجیدہ کوشش نہیں کی اور کشمیریوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا، اس عالمی امن کے عَلَم بردار ادارے نے مظلوم اور محکوم قوم کے ساتھ انصاف نہیں کیا، خطے میں پائی جانے والی کشیدگی سے دو ایٹمی ملکوں کے درمیان مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہے اور دنیا کو اس پر توجہ دینی چاہئے۔ فہیم کیانی نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اگر اپنی ساکھ کو بچانا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ عالمی معاہدوں اور کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد، مذاکرات اور امن کا راستہ اختیار کرے، یہی حل اور راستہ خطے اور دنیا کے امن اور مفاد میں ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے