Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے: بیرسٹر سلطان

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ 75 سال سے حل طلب ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے امریکہ کا انسانی حقوق پراچھا ٹریک ریکارڈ ہے لہذا امریکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ چونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کر کے آرٹیکل 370اور 35اے کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور ا±س کے بعد وہ وہاں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر رہا ہے جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم اور مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے لہذا ایسی صورتحال میں امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں امریکن ایمبیسی کے پولیٹیکل قونصلر بریڈلے پارکر (Bradley Parker) سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کوبھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کے باعث ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے لہذا امریکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے