Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر :نئے اراضی قانون کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور نئے اراضی قانون کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے ۔

ضلع راجوری میں اہل علاقہ نے مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہر ہ کیا اورمودی حکومت سے نئے اراضی قانون کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ نئے اراضی قانون سے جموں و کشمیر کے لاکھوں خاندان بے گھر ہو جائیں گے ۔نوٹس ملنے سے غریب خاندانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

ادھر کشمیری صحافی سجاد گل کی غیر قانونی نظربندی کو ایک سال مکمل ہوگیا جن پر گزشتہ سال کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے صحافی سجاد کو بھارتی فوجیوں نے 10جنوری 2022 کوگھر پر متعدد چھاپوں کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس وقت وہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی سینٹرل جیل میں نظر بند ہیں۔ علاوہ ازیں لداخ کی سیاسی قیادت نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا دائرہ کار نئی دہلی تک بڑھا دیا ہے ۔کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور لہہ ایپکس باڈی کے زیر اہتمام جموں میں احتجاجی مظاہرے کے دوران سابق رکن پارلیمنٹ اور چیئرمین ایپکس باڈی تھوپسن چھیوانگ نے کہا کہ فروری کے تیسرے ہفتے دہلی میں احتجاج کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے