صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر، فلسطین اور قبرص جیسے مسائل حل ہونا ابھی باقی ہیں ،ترکیہ کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ ترک عوام بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے گذشتہ روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں قبرص کے وزیر اعظم اونل اوسٹل کے ساتھ ملاقات کی جو قبرص سے خصوصی طور پر صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کے لئے انقرہ آئے تھے۔ قبرص کے وزیر اعظم نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے موقف کی حمایت کرتے ہیں ۔ یہ آزادکشمیر کے کسی بھی صدر اور قبرص کے وزیر اعظم کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات تھی ۔ اس موقع پردونوں رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر اور قبرص کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ قبرص کے وزیر اعظم نے صدر آزاد کشمیر کو قبرص کے دورے کی دعوت دی جو صدر نے قبول کر لی ۔
عالمی برادری مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کرے،بیرسٹر سلطان
