Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر ہرگز ھندوستان کا داخلی مسئلہ نہیں ، اس مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

مسئلہ کشمیر ہرگز ھندوستان کا داخلی مسئلہ نہیں ، اس مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیراز
کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آزادی کشمیر کے شھداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے یوم کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق منصفانہ حل کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے