Input your search keywords and press Enter.

مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنا ہرباشعورانسان کی ذمہ داری ہے

ڈاکٹرعبداللہ بیلم

استعماری طاقتیں اقوام متحدہ کےذریعےاپنے مفادات حاصل کرتی ہیں۔ اقوام متحدہ کا اصلی کام صرف امریکہ و یورپ کے مفادات کا دفاع کرنا رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور صدائے کشمیر فورم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے افریقی اسکالر ڈاکٹر عبداللہ بیلم نے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف مذمّت کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ یہ سب جانتے ہیں کہ انسانی جانوں کے زیاں اور انسانی حقوق کی پامالی کی تلافی مذمّت کرنے سے نہیں ہو سکتی۔ ان کے مطابق مذمت کے لفظ سے دکھوں کا مداوا نہیں ہو سکتا۔مظلوم اقوام کی دلجوئی کے لئے اقوامِ متحدہ نے اپنے پاس صرف مذمّت کا لفظ رکھا ہے جبکہ اقوام متحدہ کا اصلی کام صرف امریکہ و یورپ کے مفادات کا دفاع کرنا رہ گیا ہے۔ انہوں نے او آئی سی کی شرمناک خاموشی پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی جیسی تنظیم بھی چند استعمار نواز ممالک کی لونڈی بن کر رہ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے