Input your search keywords and press Enter.

پاکستان کشمیر کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھےگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ ڈاکٹر پورنچائی ڈینویواتھانا پاکستان میں ہیں اور سینئر حکام سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان نے ایشیائی تعاون مذاکرات کے تمام رکن ممالک کے ساتھ کثیرالجہتی اور باہمی طور پر مفید تعلقات قائم کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل گروسی آئندہ بدھ سے دو روز کے لیے پاکستان میں ہوں گے جہاں وہ صحت، توانائی، بجلی کی پیداوار اور صنعتی ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے مختلف اداروں کا دورہ کریں گے۔ پاکستان نے ماسکو میں افغانستان پر ہونے والی علاقائی شراکت داروں کی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آرمی چیف 5 سے 10 فروری تک برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں:ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغانستان کے لیے پاکستان کے سفیر عبید نظامانی ابھی تک پاکستان میں ہیں. ابھی سفیر کو واپس افغانستان بھیجنےکا فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو میں افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، افغانستان اور ایران سے متعدد اہم امور پر رابطے میں ہیں،کسی خاص ایجنڈے پر فی الحال بات نہیں کرنا چاہتے، افغانستان سے انٹیلی جنس اور سکیورٹی امورپربھی بات جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترکیہ یا شام میں کسی پاکستانی کے زلزلے سے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، ترکیہ میں موجود 23 پاکستانیوں میں سے 16 کو واپس لایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے لیے تعاون کو آگے بڑھانے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری صورتحال کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے مقبوضہ علاقے میں بے دخلی کی مہم چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی عمل کشمیری عوام کو زیر نہیں کر سکتا اور پاکستان حق خودارادیت کی ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے