بے شک ساری دنیا کشمیریوں کو فراموش کر دے لیکن مکتب امام خمینی ہمیشہ کشمیریوں کی حمایت کرتا رہے گا۔
مظلوم کی حمایت انقلاب اسلامی ایران کی روح ہے
دنیا میں جہاں جہاں فرزندان امام خمینی ہیں، وہ مظلوم کشمیریوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
تفصیلات کے مطابق سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے تحت 5فروری کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
مسئلہ کشمیر زمینی یا سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسانوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔
شرکا نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جاری سیاسی بحران کو ختم کر کے وحدت واخوت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
عوام کا ادروں پر اعتماد بحال ہونا ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازمی امر ہے۔ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیر کو آزادی دلا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلانے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کو اپنے قومی موقف کو بار بار ہر فورم پر دہراتے رہنا چاہیے۔
اس وقت ضروری ہے کہ عوامی تنظیموں اور سیاسی لیڈروں کی طرف سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، میڈیا ہاؤسز اور بین الاقوامی سفارتی اداروں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے یاداشتیں لکھی جائیں۔
کشمیریوں کی کامیابی کیلئے انقلاب اسلامی ایران بہترین نمونہ عمل ہے۔ نذر حافی
