سلام علیکم
نذر صاحب کیسے ہیں اللّٰہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔
صدر ایران کے شھادت کا بہت ہی افسوس ہے اللہ تعالیٰ ان کی درجات کو بلند فرمائے امت کا بڑا اساسہ تھے وہ اور اسوقت بطور خاص غزہ کے تناظر میں امت کے ایک توانا آواز تھے اور وہ واحد لیڈر تھے کہ جو کسی طاقت کے ساتھ اور اک تقوی کے ساتھ بولتے تھے اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی درجات کو بلند فرمائے اللہ تعالیٰ ایران کی جو قوم ہیں اللہ اُن کو ان کا متبادل عطا فرمائے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے بس یہ مسیج میں نے اس لئے کہ آپ کے ساتھ اور ایران کے ساتھ ایک قلبی تعلق ہے اور بطور خاص صدر رئیسی کو تو ہم دل سے قدر کرتے ہیں اور پاکستان تشریف بھی لائے تھے اور ایک روحانی بزرگ کے طور پہ ہم اُن کو لیتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کی سارے کوششیں عالم اسلام کے لیے امت مسلمہ کے لئے قبول فرمائے اور اُن کے درجات کو بلند فرمائے اور اپنے شان اقدس کے مطابق بہترین اجر عطا فرمائے ۔
والسلام راجہ فاضل اسلام آباد
نوٹ:
راجہ محمد فاضل تبسم آزاد کشمیر میں دھیرکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ایجوکیشن ہیلتھ اینڈ ڈیویلپمنٹ (عہد) فاؤنڈیشن، بزم تعمیر پاکستان، کشمیر ای میل مہم (کشمیر کی پکار اقوام متحدہ کے نام)، پاکستان یوتھ نور کلب اور ریڈ فاونڈیشن جیسے متعدد فلاحی و نظریاتی اداروں کے بانی اور سرپرست ہیں۔ اس کے علاوہ 8 اکتوبر 2005ء کے زلزلے میں اُن کی شاندار خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔
