سلام علیکم
میں ڈاکٹر سید حسنین بخاری آف کوٹلی آزاد کشمیر آپ سے مخاطب ہوں ۔ عالم اسلام میں ہر ملک میں بڑے بڑے لیڈر پیدا ہوئے اور جن کا نام دنیا میں باقی ہے ان میں سے ایک نام مردِ مجاہد آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی کا ہے۔ انہوں نے اسوقت اسرائیل کے خلاف آواز بلند کی جب ساری امت مسلمہ سو رہی تھی۔ فلسطین کے حق میں انہوں نے اسرائیل میں گھس کر اسرائیلیوں کو مارا اور اقوام متحدہ میں قرآن مجید کی حفاظت کے لیے انہوں نے ڈٹ کر کافروں کو للکارا اور ان کو بتا دیا کہ قرآن اور اسلام کی حفاظت کے لیے ہم مسلمان موجود ہیں اور ان شاءاللہ قرآن مجید کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
سید ابراھیم رئیسی کی شہادت پر میں ملت ایران کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ابراھیم رئیسی صاحب کی شہادت کے بعد ان کی کمی کو پورا تو نہیں کیا جا سکتا البتہ مجھے یقین ہے کہ ایران کا بچہ بچہ اسی طرح ڈٹ کر اسرائیل کے خلاف ڈٹا رہے گا اور ایرانی اسی طرح اسلام کا پرچم سر بلند رکھیں گے ۔
والسلام علیکم
نوٹ:-
ڈاکٹر حسنین بخاری، آزاد کشمیر کی ایک معروف تنظیمی اور سماجی شخصیت ہیں، آپ کے والد مرحوم قبلہ ڈاکٹر منظور حسین بخاری صاحب بھی ایک انسان دوست اور انتہائی ہر دلعزیز شخصیت تھے۔
ڈاکٹر حسنین بخاری صاحب اس وقت DHQ ہسپتال کوٹلی میں ایک سینئر ڈاکٹر ہیں اور
ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پی ایم اے کے رہنما اور انفارمیشن سیکرٹری ہیں۔ اس کے علاؤہ جعفریہ سپریم کونسل کوٹلی کے صدر بھی ہیں۔
