سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: مظفر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ن لیگ والوں سے اب بھی کہہ رہا ہوں، آزاد کشمیر حکومت سے الگ ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ 3 روپے یونٹ بجلی کےلیے ایک مرتبہ فنڈ دیے گئے، ان کے بعد کیا ہوگا، آزاد کشمیر کے پاس 2 سال کے بعد تنخواہوں کے لیے بھی پیسے نہیں ہوں گے۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ بعض اداروں کا کام معلومات فراہم کرنا ہے، فیصلے کرنا حکومت کا کام ہے، اب معلومات فراہم کرنے والے فیصلے کرنا شروع ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس خطے کوبین الاقوامی سازشوں کا حصہ نہیں بننے دیں گے، ن لیگ والوں کواب بھی کہہ رہا ہوں، آزاد کشمیر حکومت سےالگ ہوجائیں۔
