Input your search keywords and press Enter.

صوبہ جموں میں یوم حضرت علی اصغر (ع) منایا گیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: رواں برس بھی بھارت بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کئی مقامات پر بروز جمعہ پانچویں محرم کو یوم حضرت علی اصغر (ع) اپنے خاص انداز میں منایا گیا۔ سب سے بڑی تقریب کا اہتمام جموں کے کربلا کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر (ع) سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں۔ اپنے بچوں کو اپنے زمانے کی حجت خدا حضرت امام مہدی (عج) کی نصرت و مدد کی نیت سے تیار کرتی ہیں۔ مائیں اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند اپنے امام کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔

عزاداری پر کسی خاص مسلک، پارٹی، تنظیم یا ادارے کی اجارہ داری نہیں بلکہ کربلا عالمی درسگاہ ہے اور تمام انسانیت کو حق حاصل ہے کہ عزاداری سید الشہداء برپا کرے۔ چنانچہ عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے موقع پر بھی مائیں اور بہنیں مسلک کی قید سے بالاتر ہوکر باب الحوائج حضرت علی اصغر (ع) کی بارگاہ میں حاضر ہوتی ہیں۔ جموں میں منعقدہ تقریب میں محترمہ نصرت سجاع نے جناب علی اصغر (ع) کی شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب علی اصغر (ع) کی شہادت ائمہ طاہرین کے نزدیک، کربلا کی سب سے زیادہ سوزناک اور دلگداز شہادت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے