سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 13جولائی کا دن ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی تحریک آزادی میں تاریخ ساز اہمیت کا حامل ہے۔ 1931ء میں آج کے دن کشمیری مسلمانوں نے جو قربانی پیش کی وہ آج بھی کشمیریوں کے لئے مشعل راہ ہے، سرینگر سنٹرل جیل کے احاطہ میں کلمہ گو اور آزادی کے متوالوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کر کے جس جدوجہد آزادی کی بنیاد رکھی تھی وہ آج تک جاری و ساری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کو کشمیریوں نے اپنے خون سے زندہ رکھا ہوا ہے۔ 13جولائی یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت لائن آف کنٹرول کے اس پار بسنے والے اپنے کشمیری بھائیوں کو ایک مرتبہ پھر یقین دلاتی ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں اپنے جسم کا حصہ سمجھتے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر، کشمیری عوام کی قربانیوں کی بدولت ایک نئے موڑ میں داخل ہو چکی ہے۔ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کے سامنے بھارت جھکنے پر مجبور ہو چکا ہے اور قابض فوج کے حوصلے پست ہو چکے ہیں، مسئلہ کشمیر نے عالمی رائے عامہ کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے اور دنیا مسئلہ کشمیر کے حل میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔
سرینگر سنٹرل جیل کے احاطہ میں کلمہ گو اور آزادی کے متوالوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، بیرسٹر سلطان
