Input your search keywords and press Enter.

تحریک کشمیر برطانیہ“ کے زیر اہتمام کل پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہو گا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: تحریک کشمیر برطانیہ کل برطانوی پارلیمنٹ میں ایک کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ یہ کانفرنس نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے امسال پانچ برس مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کی صدارت رکن پارلیمنٹ جیس فلپس کریں گے۔ کانفرنس کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں رائے عامہ کو متحرک کرنا ہے۔ کانفرنس بوتھرایڈ روم، پورٹکلس ہاوس میں شام 5بجے سے شام ساڑے چھ بجے تک ہو گی۔ کانفرنس میں ارکان پارلیمنٹ، کئی کشمیری شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مودی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے آئین کی دفعہ 370منسوخ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ مودی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کا واحد مقصد مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے