Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فوج نے پرتشدد کارروائیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، حریت کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے علاقہ کسی اجڑی ہوئی بستی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں جنہوں نے علاقے میں ہر طرف محاصروں اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشنوں کیوجہ سے راجوری، پونچھ، ڈوڈہ، کٹھوعہ، ریاسی اور کپواڑہ جیسے اضلاع شدید متاثر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فورسز اہلکار تلاشی آپریشنوں کے دوران لوگوں کو بڑے پیمانے پر ہراساں اور بے گناہ نوجوانوں کو قتل اور گرفتار کرتے ہیں، فوجی گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں اور گھریلوں اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں، جبکہ رہائشی مکانوں کو بھی بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا جاتا ہے۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے