Input your search keywords and press Enter.

کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے شہدائے گول کو خراجِ تحسین

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شہدائے رام بن گول کو شہادت کی گیارھویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کنوینر غلام محمد صفی کی زیر صدارت ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر غلام محمد صفی اور دیگر مقررین نے شہدائے گول اور دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور انکی قربانیان ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔مقررین نے کہا کہ شہداء کو خراج عقید پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد عزم و ہمت کیساتھ جاری رکھیں۔ تعزیتی مجلس سے غلام محمد صفی کے علاوہ محمود احمد ساغر، شیخ عبدلمتین، قاضی عمران، خواجہ ایاز، ظہیر جرال، خالد شبیر اور چوہدری شاہین نے خطاب کیا۔ مجلس میں پرویز احمد، اعجاز رحمانی، زاہد صفی، زاہد اشرف، میر طاہر مسعود، خطیب حسین، حسن بنا، حاجی سلطان، جاوید جہانگیر، اشرف ڈار، امتیاز وانی، شبیر چیچی نور محمد، عبدالماجد شیخ، چوہدری عبدالماجد، زاہد فضل میر، راجہ خادم حسین، سجاد بٹ، امتیاز وانی، زاہد مشتاق، اویس بلال، سید کفایت حسین رضوی، مشتاق احمد بٹ، سید گلشن، میاں مظفر اور دیگر شریک تھے۔

مجلس کے اختتام پر شہدائے گول سمیت تمام شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے دعا کی گئی۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے 18 جولائی 2013ء کو ضلع رابن کے علاقے گول میں ایک مسجد میں گھس کر اس کے امام کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوجیوں نے قرآن پاک کی بھی بے حرمتی کی اور امام مسجد کو گھسیٹ کر ا پنے کیمپ میں لے گیے۔ علاقے کے لوگ قابض فوجیوں کی اس وحشیانہ کارروائی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور امام صاحب کو چھڑانے کیلئے فوجی کیمپ کی طرف برھنے لگے۔ بھارتی فوجیوں نے اس دوران لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے