Input your search keywords and press Enter.

نیلم ویلی میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، پیر مظہر سعید شاہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ نیلم ویلی میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔رتی گلی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ ہے، رتی گلی ٹریک کو بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ آزاد حکومت رتی گلی ٹریک کی کشادگی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ رتی گلی سے سینکڑوں افراد کا کاروبار وابستہ ہے۔ مقامی لوگوں کے مطالبہ پر رتی گلی ٹریک کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا گیا۔ امید ہے اگلے دو دن میں ٹریک سیاحوں کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دواریاں، بور اور اپر لوات کے جیپ مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے جیپ مالکان کو یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹ مالکان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ٹرانسپورٹرز اور ٹور آپریٹرز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قوانین اور انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے