Input your search keywords and press Enter.

بھارت نے گزشتہ 76 سال سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے، انجینئر امیر مقام

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ 76سال سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں 5 اگست کو منائے جانیوالے یوم استحصال کشمیر کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء میں بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد کشمیریوں کو دیوار سے لگا دیا ہے اور حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم میں تیزی آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کو موثر انداز میں منانے کے لیے ہم آہنگی سے کام کریں۔ اجلاس میں متعلقہ حکومتی محکمے کے نمائندوں نے وفاقی وزیر کو 5 اگست کے یوم استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے