Input your search keywords and press Enter.

کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، محمد عاقب

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نیوز: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عاقب نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر عالمی برادری کے لیے ایک چیلنج ہے اور اس دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عاقب نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل و غارت، گرفتاریاں اور پرتشدد کارروائیاں ایک معمول بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ظالمانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی آواز کو نہ پہلے دبایا جا سکا اورنہ آئندہ دبایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حق کیلئے اٹھائی جانے والی کشمیریوں کی آواز کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی تسلط سے اپنے مادر وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے منصوبے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ محمد عاقب نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتی اور کشمیریوں کے پاس جدوجہدجاری رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دے۔ محمد عاقب نے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں کشمیری عوام کی مدد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے