Input your search keywords and press Enter.

حریت رہنمائوں اور تنظیموں کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حق خودارادیت کے اصول کو برقرار رکھتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے تاکہ جنوبی ایشیا میں مشرق وسطیٰ جیسی صورتحال پیدا ہونے سے بچا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں کہا کہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانے مسائل میں سے ایک ہے جو اقوام متحدہ کے لیے ایک امتحان بنا ہوا ہے اور بین الاقوامی توجہ کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور حق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ایک بنیادی اصول ہے۔

حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اقدامات سے اقوام متحدہ کی ساکھ مجروح ہو رہی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکا جانا چاہیے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں غیر قانونی تبدیلی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی بحالی کا عمل شروع کرے اور بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے