Input your search keywords and press Enter.

مظفرآباد، کرپشن کا مکمل صفایا کرنے کیلئے اینٹی کرپشن کو اسلحہ و ایمونیشن فراہم کر دیا گیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے ویژن کے مطابق کرپشن کا مکمل صفایا کرنے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو اسلحہ اور ایمونیشن فراہم کر دیا گیا، خرید کردہ نئے اسلحہ اور ایمونیشن کا معیار چیک کرنے کیلئے پولیس لائن مظفر آباد کے فائرنگ بٹ میں ٹیسٹ فائر کیا گیا۔ ٹیسٹ فائر کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن چوہدری مختار حسین، سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی کرپشن محمد سلیم درانی، سپرنٹنڈنٹ پولیس ریز رو ثاقب عباسی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس لیگل اینٹی کرپشن عارف مجید، عارف منیر انسٹرکٹر، عامرستی، تصور حمید آرمور اور اینٹی کرپشن پولیس کے جوان موجود تھے۔ ٹیسٹ فائر میں اینٹی کرپشن کے افسران اور جوانوں نے نئی خرید کردہ اسلحہ کا معیار جانچنے کیلئے فائرنگ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن نے محکمہ انسداد بدعنوانی و رشوت ستانی کو افرادی قوت اور مالی وسائل کی فراہمی پر حکومت کا شکر یہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن آزاد جموں و کشمیر سے کرپشن کا صفایا کرنے کیلئے کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہو گی اور کرپٹ عناصر کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کریک ڈاون اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کا مکمل صفایا نہیں ہو جاتا۔ آخر میں انہوں نے ٹیسٹ فائر کے سلسلے میں معاونت کرنے اور اس سلسلے میں ضروری انتظامات کرنے پر ریزرو پولیس کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے