Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا، سردار عتیق

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم: آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا ہم شہداء کے ادھورے مشن کو پائے تکمیل تک پہچانے کیلئے جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں گے، بھارتی قبضے اور ظلم و دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، مزاحمت اور قربانیوں کی ایک تاریخ ہے، مقبوضہ کشمیر برسوں سے ہندو قابض افواج کے ہاتھوں لہو رنگ ہے، بے پناہ ظلم و ستم کے باوجود وہاں کا بچہ بچہ بھارت سے آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مظفرآباد کے دوران مسلم کانفرنسی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہم اقوام عالم سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو بند کروایا جائے اور کشمیریوں کیساتھ اقوام متحدہ نے رائے شماری کا جو حق دینے کا وعدہ کیا ہے، اسے پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسلم کانفرنس مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی تک اپنی جہدوجہدجاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے