Input your search keywords and press Enter.

کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری چاہتے ہیں

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کی زیرنگرانی آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔ آج جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں میں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا گیا ہے تاہم کشمیری آج بھی کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود استصواب رائے سے متعلق عالمی ادارے کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت استصواب رائے دیرینہ تنازعہ کشمیر کا واحد قابل عمل حل ہے۔ تاہم پورٹ میں افسوس ظاہر کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے رائے شماری کا مطالبہ کرنے پر وحشیانہ بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کی وجہ سے کشمیریوں کے لیے بے پناہ مصائب اور مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی حکومت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے سے انکار کر کے کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بھارت کو جموں و کشمیر میں رائے شماری کرنے سے متعلق اپنے وعدوں سے مکرنے پر جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ حل طلب تنازعہ کشمیر جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی بڑی وجہ ہے اور عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے