Input your search keywords and press Enter.

وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے خلاف دانستہ سازش ہے، آغا حسن موسوی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں اور ان کے مذہبی حقوق کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا حسن موسوی نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بل کو مسلمانوں کے دینی معاملات میں صریح مداخلت اور مسلم تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلم مذہبی اداروں اور کمیونٹی کے عبادت کے حق پر اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل ہمارے عقیدے اور بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ آغا حسن موسوی نے کہا کہ مودی حکومت قانون سازی کی آڑ میں ہمارے مذہب میں مداخلت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مسلم رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ بل کے خلاف سخت مزاحمت کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے