Input your search keywords and press Enter.

بھارتی فوجیوں نے کشمیری ڈرائیور کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور بدترین کارروائی کے دوران آ ج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری ڈرائیور کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے سنگرمہ چوک میں تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک ٹرک کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور شہید ہو گیا۔ دریں اثنا بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں مکھن دین نامی ایک نوجوان کو دوران حراست تشدد کر کے شہید کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مکھن دین بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مزدوری کرتا ہے اور آج کل گھر آیا ہوا تھا۔ بھارتی فورسز نے اس پر تحریک آزادی کا حامی ہونے کا الزام دھر کے اسے حراست میں لیا اور دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے