سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ سنی علما کونسل ملتان کے زیراہتمام کشمیر ریلی ایم ڈی اے چوک سے چوک گھنٹہ گھ تک نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب اور ملک محمد رفیق صدر سنی علما کونسل ملتان نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم اپنے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ آج کے تاریخی دن اس بات کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیر پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی بلکہ مستقبل میں مزید تیز بھی ہوگی۔ انہوں نے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی آزادی کیلے روڈمیپ کا اعلان کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ ریاست جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرے اور ساتھ بھرپور سفارتی مہم بھی شروع کرے، پاکستانی قوم غیور، بہادر کشمیریوں کے جذبہ حب الوطنی اور شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کرتی ہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راو جاوید اقبال صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب نے کہا 22 فروری بروز ہفتہ قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے اندر عظیم الشان پروقار تاریخ ساز دفاع صحابہ حقوق اہل سنت و استحکام پاکستان کانفرنس بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوگی، 22 فروری کی کانفرنس گزشتہ چند سالوں میں ملتان ڈویژن کے اندر تمام جماعتوں سے بڑی کانفرنس ہوگی اور یہ کانفرنس دفاع صحابہ اور حقوق اہل سنت کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی، ریلی کے آخر میں مولانا حق نواز فاروقی نائب صدر سنی علما کونسل ساوتھ پنجاب نے دعا کروائی۔
