سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع کپواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے بانڈی محلہ چھانہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
