Input your search keywords and press Enter.

چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل بڑھنگ بھمبر سے بلدیاتی نمائندگان، کارکنان پر مشتمل وفد کی ملاقات

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل بڑھنگ بھمبر سے بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی. ملاقات کے لیے آئے وفد میں راجہ فہیم اختر، راجہ مناف، راجہ ارشاد، راجہ محمد اسلم، راجہ محمد شہزاد اسلم، راجہ محمد اعظم، راجہ محمد خالد، اختر جمیل، محمد عارف، وحید اسلم، محمد خورشید اور محمد رضوان جانی اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری اور بچت کو فوقیت دی ہے، سٹیٹس کو کا خاتمہ کر کے حق داروں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور ٹیکس کلیکشن کو موثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ موجودہ اتحادی حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول رکھا ہے، تعلیم اور صحت کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھمبر میں دانش سکول کا قیام نسل نو کے لیے بڑی خدمت کا کام ہے، عوامی پراجیکٹس سے حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا، بھمبر میں سڑکوں کی پختگی، بھمبر یونیورسٹی کا قیام اور بجلی کے پراجیکٹس سے یہاں کے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔ وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے بھمبر سمیت آزادکشمیر بھر کی فلاح اور ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت عوام کی خدمت کے لیے کم بستہ ہے، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے آزاد کشمیر ایک ماڈل ریاست بننے جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے