Input your search keywords and press Enter.

اسلام آباد میں عظمت شہداء غزہ و کشمیر کانفرنس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم۔ اسلام آباد بورڈنگ سکول کے سالانہ پروگرام کے موقع پر عظمت شہداء غزہ و کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اسلام آباد بورڈنگ سکول کے طلباء نے غزہ و کشمیر کے شہداء کی عظمت کو بیان کرنے کے لیے خاکے پیش کیے، جن میں حماسہ اور جذبہ شہادت کو اجاگر کیا گیا۔ اس پروگرام میں ضرغام عباس جبوآنہ سیال ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ آف پاکستان، علامہ اصغر عسکری، ڈاکٹر منتظر مہدی ایچ او ڈی انگلش نمل یونیورسٹی، مس نوشین واجد پروفیسر نمل یونیورسٹی، ملک طارق جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ نون اسلام آباد، ذیشان گورچانی بیروچیف سپریم نیوز، مس مریم فاطمہ چیئرمین شوق پرواز، سماجی رہنماء مخدوم جنجوعہ اور مختلف سیاسی اور سماجی رہنماوں نے شرکت کی۔

مقررین نے شہید حسن نصراللہ، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور شہداء کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب انسانی معاشرہ تمام تفریقات کو بالا طاق رکھ کر ظالم اور مظلوم میں تبدیل ہوچکا ہے اور ہر ظالم کے خلاف کھڑا ہونے والا اہل حق اور مقابلے میں باطل ہے۔ شرکاء میں والدین، طلباء اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کانفرنس کی کامیابی کا باعث بنی۔ سب سے منفرد بات یہ کہ سکول کا فنگشن شھداء کے نام سے منصوب سب کی توجہ کا مرکز رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے