Input your search keywords and press Enter.

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں تعزیتی اجلاس

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے حریت رہنما شیخ عبدالمتین کے قریبی عزیز اور حریت کارکن شیخ ارشد سلطان اور حریت پسند محمد خلیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ کی صدارت میں اسلام آباد میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحومین کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ شیخ ارشد سلطان کے دو بھائی شیخ گوہر سلطان اور شیخ تنویر سلطان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔ شرکاء اجلاس نے مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آخر پر مرحومین کے ایصال ثواب، بلند درجات اور کامل مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔اجلاس میں حریت رہنمائوں محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم، شیخ عبدالمتین، شمیم شال، محمد رفیق ڈار، دائود خان، اعجاز رحمانی، خادم حسین، زاہد اشرف، امتیاز وانی، زاہد صفی، میاں مظفر، سید گلشن، حسن البناء، منظور احمد ڈار، عبدالمجید لون، نذیر احمد کرنائی، شہباز احمد، محمد لطیف ڈار اور ظہور احمد موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے