Input your search keywords and press Enter.

پابندیوں سے کشمیریوں کو حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے ہرگز نہیں روکا جا سکتا، روح اللہ مہدی

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ عوامی مجلس عمل اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کا بھارتی اقدام علاقے میں منصفانہ آوازوں کو خاموش کرنے کا ایک اور آمرانہ اقدام ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی نے اپنے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا پانبدی کا بھارتی اقدام اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے، کوئی پابندی، کوئی حکمنامہ اور کوئی دھمکی کشمیر کے لوگوں کو اپنے جمہوری حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے روک نہیں سکتی۔ دریں اثنا جموں و کشمیر سول سوسائٹی فورم نے بھی عبدالقیوم وانی کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس بھی عوامی ایکشن کمیٹی اور اتحاد المسلمین پر پابندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی افسوسناک ہے جس پر حکام کو نظرثانی کرنی چاہیے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی وحید پرہ نے بھی ایوان میں پابندی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق اور مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت تنظیموں پر پابندی سیاسی اختلاف کو دبانے کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے