Input your search keywords and press Enter.

چوہدری لطیف اکبر کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری جنرل نیئر علی سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیدار اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب باڈی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلیے بھی اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی، انہوں نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر گروپ لیڈر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور ان کی ٹیم کو بھی مبارک باد دی اور کہا کہ یہ کامیابی ان کی کارکردگی کا احسن ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے