سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے بڈگام کے علاقے بیرواہ میں یوم القدس کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے پر منتظمین اور شرکاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منتظمین اور شرکاء کے خلاف بیرواہ تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے شرکاء پر الزام عائد کہ انہوں نے قابل اعتراض نعرے لگائے۔
بھارتی پولیس نے فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالنے پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
