Input your search keywords and press Enter.

آزادی پسند کشمیری بی جے پی کی ہر چال کو ناکام بنا دیں گے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جیلوں میں نظربند حریت رہنماﺅں اور کشمیری عوام کی صبر و استقامت اور قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور بھارت اپنے جھوٹے بیانیے اور جابرانہ ہتھکنڈوں سے اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری عوام نے 1947ء سے آج تک بھارت کے جابرانہ قبضے سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور یہ عظیم قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ تنازعہ کشمیر اس وقت عالمی سطح کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ انداربی، مشتاق الاسلام اور برسہا برس سے مقبوضہ علاقے اور بھارتی کی جیلوں میں نظربند دیگر کشمیری حریت رہنماﺅں کے عزم و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جبر ایک عظیم کاز کیساتھ ان کی وابستگی کو متزلزل نہیں کر سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز اور ایجنسیاں اپنی جابرانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے عزم کے توڑنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی اور نہ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما خاص طور پر وزیر داخلہ امیت شاہ اپنی اشتعال انگزیز بیان بازی سے آزادی پسند کشمیری عوام کو مرعوب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیور کشمیری عوام ہندوتوا بی جے پی کی ہر چال اور حربے کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور اس کی سرپرست آر ایس ایس اپنے فرقہ وارانہ اور کشمیر مخالف ایجنڈے کے ذریعے خطے کو مزید تباہی کی طرف دکھیلنا چاہتی ہیں لہذا یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان جماعتوں کے اس مذموم ایجنڈے کا نوٹس لے۔ ترجمان کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی مکارانہ پالیسی اور چالوں سے اچھی طرف واقف ہیں لہذا وہ اس کے کے فریب میں ہرگز نہیں آئیں گے اور مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے