Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز عالم دین آغا سید عبدالباقی انتقال کر گئے

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز عالم دین اور آستانہ حاجی سید حسن، نبدی پورہ سرینگر کے متولی آغا سید عبدالباقی رضوی آج صبح انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید عبدالباقی رضوی ایک بلند پایہ مذہبی شخصیت تھے۔انہیں اپنی مذہبی اور سماجی خدمات کی وجہ سے احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تھا۔ انہوں نے خاص طور پر مشکلات اوقات میں کمیونٹی کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی عمر 90سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما مولانا مسرور عباس انصاری کے سسر تھے۔ انہیں ان کے آبائی قبرستان بابا مزار جڈی بل میں بعد نماز عصر سپرد خاک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے