سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم ـ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہائے ہامہ بٹ پورہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک مسجد اور ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے تیزی سے ایک مسجد اور ایک منزلہ رہائشی مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پائر پورہ اور کپواڑہ کے فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
کپواڑہ میں آتشزدگی کے واقعے میں مسجد اور ایک مکان جل کر خاکستر
