Input your search keywords and press Enter.

بھارتی پولیس کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان شہید

سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل نیوز (جموں): غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع جموں میں ایک کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیاہے۔
سپورٹ کشمیرمیڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے کشمیری نوجوان پرویز احمد کو ضلع کے نواحی علاقے سورے چک پھلیاں منڈل ستواری میں تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
سول سوسائٹی کے کارکن طالب حسین نے نوجوان کی شہادت پر احتجاج کے دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے پرویز کو بلا جواز طورپراس وقت شہید کیا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ ستواری میں موٹر سائیکل پر جارہاتھا۔ پولیس کے مطابق پرویز کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے