مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت پر اقوام متحدہ کا اظہار افسوس
جیونیوز کی خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ننھے بچے کے سامنے اس کے نانا کو مارنے کی بھارتی سفاکیت پر اقوام اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان اقوام متحدہ جنرل سیکریٹری انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور مزید اس کا جائزہ لیں گے لیکن اس واقعے کے ذمہ داروں کا فوری احتساب ہونا چاہیے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پابندیوں پر ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے آزادانہ احتجاج کا حق ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 60 سالہ بزرگ کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے قتل کر دیا تھا۔
