پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حذب اختلاف شہباز شریف نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل او سی پر فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپ نہیں سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بار بار سیز فائر کی خلاف ورزی، شہری آبادی پر فائرنگ جنوبی ایشیا میں جنگ بھڑکانے کی بھارتی سازش ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارتی جنگی جنون پر عالمی برادری، اقوام متحدہ کی خاموشی عالمی امن سے بے پروائی جیسی ہے، دنیا تماشا دیکھنے کے بجائے بھارت کو عالمی قانون کی خلاف ورزیوں سے روکے۔
