اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ سے متاثرہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہئے جن کو بھارتی قابض افواج کے شدید مظالم کا سامنا ہے۔ بھارت 30 دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور 5 اگست 2019ءسے جاری لاک ڈاﺅن کے دوران جعلی مقابلوں میں معصوم شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کر رہا ہے۔
یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے: صدر عارف علوی
